ملتان(سپیشل رپورٹر) نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں لینن ختم ہونے کے باعث ایمرجنسی آپریشن تھیٹر عملے نے کچھ دیر کیلئے کام روک دیا تاہم ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر زاہد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایم ایس سٹورز کو لینن(کپڑے ) کے دو بنڈل ایمرجنسی بھجوانے کا کہا جس پر دو بنڈل فوری طور پر ایمرجنسی بھجوائے گئے اور آپریشن تھیٹرز کو فعال کر دیا گیا ۔