ملتان ( سماجی رپورٹر)جماعت اہل سنت صوبہ پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا ہے کہ دینی مدارس میں حضور اکرم کی محبت،اہل بیت کی عزت اور صحابہ کرام کا احترام کا درس دیا جاتا ہے دینی مدارس معاشرے کی بہتری کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ جامعہ سیف الاسلام کے زیر اہتمام سالانہ محفل حسن قرات بسلسلہ دستار فضیلت وتقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمد حسین بابر،علامہ سید کلیم اللہ شاہ، قاری مختار احمد صادقی،الشیخ القاری احمد ابو شرف آف مصر،الشیخ القاری محمودالعنانی آف مصر،الشیخ القاری فردان آدم آف ساوتھ افریقہ،پیر قاضی محمد نواز،قاری حبیب اللہ صادقی،ودیگر نے شرکت کی۔آخر میں حفظ کرنے والے طلبا میں اسناد تقسیم کی۔