کرم پور (نامہ نگار) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر چوہدری طار ق محمود نے پریس کلب کرم پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اشرافیہ کو مراعات دینے کے بجائے غریب عوام کو مراعات دیں۔ارکان اسمبلی نے اپنی اپنی تنخواہیں اور دیگر مراعات کا بل تو پاس کرا لیا ہے جبکہ غریب کی روٹی کے لئے کوء بل پاس نہیں ھوا ہے اگر یہ عوام کی خدمت کے لئے اسمبلیوں میں آتے ہیں تو ان کو تنخواہیں نہیں لینی چاہیں جبکہ یہ لوگ کہتے ہیں ہم عوام کی خدمت کرنے کے لئے آتے ہیں اور سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں حکومتی سروے اور حکومتی اعداد وشمار میں مہنگائی کم ہورہی ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں اشیاء مہنگی ہو گئی ہیں۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ غریب عوام کی بات کی ہے۔ اور ان کے مسائل حل کریں گے۔ اس موقع پر راؤ لیاقت علی، چوہدری خالد محمود، راؤ محمد سلیم، دستگیر احمد، احمد علی، اور دیگر جماعت اسلامی کے کارکنا ن موجود تھے۔