لیک سٹی کے اشتراک سے گھڑدوڑ ڈربی ریس23فروری کو ہوگی

ملتان(سما جی رپورٹر ) لیک سٹی کے اشتراک سے پاکستان کی سب سے بڑی گھڑدوڑ ڈربی ریس23فروری کو منعقد ہوگی۔ لاہور ریس کلب کے زیر اہتمام ریس کلب کوٹ لکھپت میں ہونیوالی لیک سٹی پاکستان ڈربی ریس میں ٹاپ کے گھوڑے دوڑیں گے۔ لیک سٹی پاکستان کے سب سے بڑے گھڑ دوڑ مقابلے کو سپانسر کررہا ہے۔ اسکی انعامی رقم ایک کروڑ روپے رکھی گئی ۔ واضح رہے کہ یہ ایک پریمیئر ہارس ریسنگ ایونٹ ہے جو سنسنی' جوش اور خوبصورتی کے ساتھ منعقد ہوگا۔ اس ایونٹ میں ہر جگہ سے ریسنگ کے شوقین افراد اکٹھے ہوں گے۔ اس موقع پر فیملیز لائیو موسیقی' مزیدار کھانے کے اسٹالز اور تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوںگی۔

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...