رحیم یار خان (بیورورپورٹ )پاکستان آرمی کے زیراہتمام بہاولپور میں ہونیوالا انڈر16فٹ بال ٹورنامنٹ رحیم یارخان کی ٹیم نے جیت لیا۔فاتح ٹیم کی واپسی پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمدسرور اور قادریہ فٹ بال اکیڈمی کے صدر انجینئر امجدشہزاد نے ریلوے اسٹیشن پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر ٹیم کوچ صدیق مہر اور عدنان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی نے کامیابی پر پوری ٹیم کی کارکردگی کوسراہا اورونرٹرافی دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں‘ سکول کالج لیول سے ہی ہمیں اپنی یوتھ کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا چاہیے تاکہ یہ بچے آگے جاکر ملکی اور انٹرنیشنل سطح پر اپنا اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔