رحیم یار خان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا اختتام پذیر ہونے پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) عرفان انور نے کھلاڑیوں و آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد، شکیل یوسف سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا میں ضلع بھر سے 1700سے زائد گرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں اور اتھلیٹس،50سے زائد ٹیکنیکل آفیشلز نے شرکت کی جبکہ علاقائی کھیل ملاکھڑا کے پہلوانوں نے بھی خوب زور آزمائی کی۔تقریب تقسیم انعامات میں چولستانی فنکاروں، جمناسٹک اور تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں نے اپنے فن کا بھر پور مظاہرہ کیا۔تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عرفان انور نے کہا کہ گراس روٹ لیول سے کھیلوں کے فروغ اور کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے سے ہماری نوجوان نسل تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی آگے بڑھے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔