کبیروالا ( نامہ نگار ) مرکزی انجمن تاجران کبیروالا اپنے تین سالہ دور اقدار مکمل کرنے کے بعد تحلیل کر دیا گیا انجمن تاجران کے صدر رانا شکیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتا یا کہ انہوں نے جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تین سال مکمل ہونے کے بعد انجمن تاجران کو تحلیل کر نے کا اعلان کرتے ہیں، عبوری کابینہ کا بھی اعلان کر دیا تاجر تنظیموں سے مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔