ایس پی ارسلان زاہد کی لیاقت پور میں کھلی کچہری، مسائل سنے

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان زاہد نے تھانہ تبسم شہید میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات  کے سلسلہ میں درخواستیں پیش کیں جنہیں سنتے ہوئے ایس پی ارسلان زاہد نے ان کے ازالہ کے لیے احکامات جاری کر دئیے ، اس موقع پر انہوں نے تھانہ تبسم شہید کے چار مقدمات ، شیدانی کے چار ، پکالاڑاں کے تین ، ترنڈہ محمد پناہ کے نو ، سٹی لیاقت پور پولیس کے دس مقدمات اور سی آئی اے لیاقت پور کی جانب کے ٹریس کیے گئے پانچ مقدمات میں لاکھوں روپے مالیت کی برآمد ہونے والی ٹریکٹر ٹرالی ، 12 عدد موٹر سائیکلیں ، مویشی ، سولر پلیٹیں ، روٹر پمپ ، موبائل فونز اور نقدی مدعی مقدمات کے سپرد کی  ۔ 

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...