کومل میر کے اچانک وزن بڑھنے پر سوشل میڈیا صارفین حیران

اداکارہ کومل میر کے میک اپ نے حال ہی میں اداکارہ کی ویڈیو شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔زیادہ تر صارفین نے کومل میر کے اچانک وزن بڑھنے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اداکارہ کس طرح ایک ماہ میں زائد الوزن ہوگئیں۔سوشل میڈیا صارفین نے کومل میر کو جسامت پر طعنے دیے اور دعویٰ کیا کہ ممکنہ طور پر اداکارہ نے پلاسٹک یا میک اپ سرجری کرالی ہوگی۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ کومل میر کو اپنی سہیلی ہانیہ عامر اپنے پلاسٹک سرجن کے پاس لے گئی ہوں گی، جہاں اداکارہ نے بھی اپنا وزن بڑھوا لیا۔سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ ایک ماہ قبل ہی کومل میر اپنی دوست یشما گل کی بہن کی شادی میں کمزور اور پتلی نظر آ رہی تھیں لیکن اب ایک ماہ میں ان کا وزن کیسے بڑھ گیا؟کچھ مداحوں نے وزن بڑھنے پر اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں دیگر متعدد اداکاراؤں کا ہم شکل بھی قرار دیا۔اداکارہ کی ویڈیو پر بعض افراد نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ عجیب لوگ ہیں، جب چاہیں وزن کم کر لیتے ہیں اور جب چاہیں وزن بڑھا لیتے ہیں؟زیادہ تر افراد نے کومل میر پر میک اپ سرجری کرانے کے الزامات عائد کیے اور دعویٰ کیا کہ ایک ماہ قبل تک اداکارہ کا وزن اتنا زیادہ نہیں تھا۔کومل میر کی جانب سے انسٹاگرام پر گزشتہ ایک ماہ میں شیئرکی گئی تصاویر میں بھی ان کے وزن میں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔اداکارہ نے وزن بڑھنے پر خود پر ہونے والی تنقید اور الزامات کا جواب نہیں دیا، تاہم ان کی وزن بڑھنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 
 

ای پیپر دی نیشن