لاہور،کراچی،کوئٹہ،ملتان،ڈی جی خان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے،امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ تین تھی ۔

Jan 19, 2011 | 10:49

سفیر یاؤ جنگ
کراچی،لاہور،اسلام آباد،ملتان،فیصل آباد،منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ،اوکاڑہ ،ساہیوال، سرگودھا ، وہاڑی،ڈی جی خان،حیدرآباد،لاڑکانہ،عمرکوٹ ،کوئٹہ،جعفرآباد،نصیرآباد،نوشکی،خضدار،قلات،اورپشین سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،اور خوف کے باعث کافی دیر تک کھلے آسمان تلے کھڑے رہے،امریکی جیالو جیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز بلوچستان کے علاقے خاران سے ایک سو پچاس کلو میٹردوراوراس کی گہرائی ساٹھ کلومیٹرتک تھی،ماہرین ارضیات نے آفٹر شاکس کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ زلزلے کے باعث امدادی ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا،دوسری جانب دبئی اور بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت چار اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی
مزیدخبریں