سیاسی جماعتوں کے ساتھ بہتری کے لئے مشاورت جاری رکھی جائے گی۔ حکومت مذید سبسڈی نہیں فراہم کرسکتی ۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

مسلم لیگ نواز کے وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خززانہ نے کہا کہ حکومت نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کیا ہے تاکہ ملک کو اقتصادی بحران سے نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے وفد کو تمام اقتصادی و معاشی صورتحال سے ٓگاہ کیا گیا ہے اور حکومت سنجیدگی سے تمام معاملات کو لے کر چلنا چاہتی ہے تاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کی تنظیم نو اور خسارے کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائین گے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ اس سال ملکی برآمدات بیس ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی، جبکہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر دس ارب ڈالر سے بھی بڑھ جایئں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے دس نکاتی ایجنڈے پر مکمل عملدرآمد کے لئے نون لیگ کے وفد سے جمعرات کو پھر مذاکرات کئے جایئں گے۔ حکومتی ٹیم نے مسلم لیگ کے وفد پر واضح کر دیا ہے کہ حکومت مذید سبسڈی فراہم نہیں کر سکتی اور سیاسی جماعتیں حکومت کو متبادل تجاویز فراہم کریں۔ مسلم لیگی وفد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اخراجات میں تیس فیصد کمی کی جائے۔ مسلم لیگ نون کے وفد میں سینیٹر اسحاق ڈار کے علاوہ سینیٹر پرویز رشیید اور سینیٹر مہتاب عباسی بھی شامل تھے۔ جبکہ حکومتی ٹیم میں سینیٹر رضا ربانی، وزیر پیٹرولیم نوید قمر، وزیر مملکت اقتصادی امور حنا ربانی کھر، اوروزیر قانون بابراعوان شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن