ملکی سٹاک مارکیٹوں میں پرافٹ ٹیکنگ کے رجحان کے بعد مندی رہی، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزارچھ سو پوائنٹس کی سطح سے بھی گرگیا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا اورانڈیکس آغاز پربارہ ہزارسات سو پوائنٹس کی سطح عبورکرنے کے باوجود پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہوگیا۔ لوٹے پاکستان پی ٹی اے، پی ٹی سی ایل اور پاکستان آئل فیلڈ کے سکرپٹس میں نمایاں خریداری بھی مارکیٹ کو مندی سے نہ نکال سکی۔ سرمایہ کاروں نے کاروبارکے اختتام تک سیمنٹ، انرجی، ریفائنریز اور بینکنگ سیکٹر میں شئیرزکی فروخت کو ترجیح دی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکیاسی پوائنٹس کی کمی سے بارہ ہزارپانچ سو اٹھہترپوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم اٹھارہ کڑورشیئرزرہا۔ حجم کے اعتبار سے آج مسلسل تیسرے روز بھی لوٹے پاکستان پی ٹی اے کے شیئرزمیں سب سے زیادہ کاروبارہوا۔ مارکیٹ میں تین سو چھیاسی کمپنیوں کے شیئرزمیں لین دین ہوا، جن میں سے دو سو چونتیس کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ہوئی۔ دوسری طرف لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی رہی۔ مارکیٹ سترہ پوائنٹس کی کمی کے ساتھ تین ہزارنو سو چھتیس پوائنٹس پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں ایک سو ستائیس کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہوا۔ پندرہ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، چھیالیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ چھیاسٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن