متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کراچی میں امن پربات کرنے کی بجائے پنجاب میں صورت حال بہتربنوائیں

Jan 19, 2011 | 22:26

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ نوازشریف کی کراچی کی صورت حال پرتنقید بلا جواز ہے، آج کراچی کے زخموں میں سے جو خون رس رہا ہے وہ زخم میاں نواز شریف کے دور حکومت کے ہی دیئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے قائد ایم کیوایم کی پنجاب میں مقبولت سے خوفزدہ ہوکربوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔ فاروق ستارکا کہنا تھا کہ پنجاب میں عوام مسلم لیگ کی صوبائی حکومت سے بیزار ہیں اورآئندہ انتخابات میں ان کی پنجاب میں بھی حکومت نہیں بن سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم ان چہروں کو پہچانتی ہے جو قومی دولت لوٹتے رہے ہیں اور جنہوں نے آج ملک کو معاشی بد حالی کا شکاربنا دیا ہے۔
مزیدخبریں