سردارلطیف کھوسہ نے خود کو سلمان تاثیرسے بڑا جیالا قراردے دیا، گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ان کے قدم لڑکھڑانے کی بات کرنے والے یاد رکھیں کہ وہ چارآنے کی ممبرشپ لے کر پیپلزپارٹی کے رکن بنے تھے۔

Jan 19, 2011 | 22:39

سفیر یاؤ جنگ
گورنرسردارلطیف کھوسہ نے حضوری باغ لاہورمیں مزاراقبال پرحاضری دی اورپھولوں کی چادرچڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پررینجرز کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنربھی پیش کیا۔ حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ سلمان تاثیرنے بے شک اِدھر اُدھردیکھا ہو لیکن وہ چالیس سال سے پیپلزپارٹی کے ساتھ ہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف بڑے جبکہ میاں شہبازشریف چھوٹے بھائی ہیں، الزام تراشی سے نکل کر نئے باب کا آغازکرنا ہوگا ۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کا تقدس قائم رکھا جائے ، اِس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نفرتوں اورالزامات کی سیاست کو دفن کرکے میثاق جمہوریت کے تحت آگے چلیں گے۔
مزیدخبریں