سیاسی پارٹیوں کے اندر انتخابات پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ۔

سیاسی پارٹیوں کے اندرانتخابات پر پابندی کے خلاف درخواست ایک مقامی وکیل نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کے انتخابات نہ ہونا غیر آئینی ہے۔ درخواست میں عدالت عظمٰی سے استدعا کی گئی ہے کہ قومی سیاسی پارٹیوں کے انتخابات کے انعقاد کے احکامات صادر کیے جائیں۔ درخواست گزار نے یہ بھی موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں خاندانوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں اسلیے ان میں انتخابات کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن