خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں دفعہ ایک سو چوالیس حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے چہلم کے سلسلے میں نافذ کی گئی ہے۔ ڈی سی او پشاورسراج احمد نے اس بارے میں نوٹی فیکشن بھی جاری کردیا ہے۔ دفعہ ایک سوچوالیس کے تحت شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں کے کالے شیشوں، وال چاکنگ، لاؤڈ سپیکرکے استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ نئے حکم نامے کے بعد افغان مہاجرین شہری علاقوں میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ نوٹی فیکشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی