حضرت داتا گنج بخش کا نو سو سڑسٹھ واں سالانہ عرس تئیس تا پچیس جنوری روایتی اہتمام کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔

لاہور میں عرس کی تیاریوں کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مرکزی کمیٹی کا کہنا تھا کہ عرس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ عرس کے موقع پر قومی محفل حسن قرات اور محفل نعت کے علاوہ روزانہ چار روحانی اجتماعات کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ محکمہ مذہبی امور واوقاف پنجاب کی جانب سے لنگر کے انتظامات کے لئے پنتالیس لاکھ کی رقم مختص کی گئی ہے۔ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن