وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جب عدالت میں پیش ہوئے توحکومت کے حامی وکلا نے ان کے اور صدر زرداری کے حق میں نعرے لگائے۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے باہر حکومت کے مخالف وکلا چیف جسٹس کے حق اورحکومت کےخلاف مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔ایک موقع پر جب وزیراعظم کے وکیل اعتزازاحسن میڈیا سے گفتگو کرنے کیلئے آئے تو وکلا نے ان کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ اس موقع پر اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف جسٹس ان کے بھی ہیں جبکہ نعرے لگانے والے بھی ان کے دوست ہیں۔ وکلا کی نعرے بازی کے باعث اعتزاز احسن بات مکمل کئے بغیر ہی چلے گئے