چھبیس نومبردوہزار گیارہ کو نیٹو حملے میں چوبیس پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بعداحتجاجا بند کی گئی نیٹو سپلائی تاحال بحال نہیں ہوئی تاہم برطانوی خبررساں ایجنسی نے دعوی کیا ہےکہ پاکستان ٹیکس لگا کرنیٹو سپلائی بحال کر دے گا۔سئینر سیکورٹی اہلکارکے حوالے سےبرطانوی نیوز ایجنسی کاکہنا ہے کہ ابھی سپلائی روٹ کی بحالی کا وقت متعین نہیں کیا گیا ہے تاہم ٹیکس کے ذریعے موصول ہونے والی رقم انسداد دہشت گردی کے کاموں پر خرچ کی جائےگی۔ایک سوال کے جواب میںسکیورٹی اہلکار کا کہنا تھا کہ صرف نیٹو سپلائی کے بحال ہونے سے دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر نہیں آئیں گے بلکہ اس مقصد کے لئے دیگر معاملات بھی حل کرنا ہونگے۔