کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے بعد آج محدود پیمانے پراتارچڑھاؤ رہا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر گیارہ ہزار چھ سو باون کی بلند ترین سطح پر پہنچنے میں بھی کامیاب رہا لیکن کاروبار کے اختتام پر بینکس ،فرٹیلائزر،انرجی اسٹاکس میں پرافٹ ٹیکنگ انڈیکس کو ریڈ زون میں لے آئی اورکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انتیس پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار پانچ سو انیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم سات کروڑ چھیاسی لاکھ شئیرز رہا ۔بروکرز کا کہنا ہے کہ رزلٹ سیزن مارکیٹ میں تیزی اور کاروباری حجم میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کراچی اسٹاک مارکیٹ کے کاروباری حجم میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس چھتیس پوائنٹ کی کمی کے ساتھ دو ہزار نو سو چھیالیس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو ایک کمپنیوں کے گیارہ لاکھ انتالیس ہزار چھپن حصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر دی نیشن