میمو گیٹ سکینڈل کےمرکزی کردارمنصوراعجازکو پاکستان کا ویزا جاری کردیا گیا۔

Jan 19, 2012 | 22:59

سفیر یاؤ جنگ
پاکستانی سیاست میں ہلچل مچانے والے منصور اعجاز نے آخر کار پاکستان آنے کیلئے لندن میں ہائی کمیشن سے ویزا حاصل کرلیا ہے ،منصور اعجاز نے ویزا کے حصول کیلئے پہلے لندن ہائی کمیشن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پھر خود وہاں پہنچے جہاں انھیں دفتری اوقات ختم ہونے کے باوجود فوری طور پر آرڈنری ویزا جاری کردیا گیا۔ منصوراعجاز نے اپنی آمد اور رہائش کے مقام کو خفیہ رکھا ہے۔
واضح رہےکہ منصور اعجاز کو گواہی دینے کیلئے چوبیس جنوری کو میمو کمیشن کے سامنے پیش ہونا ہے جبکہ میمو سکینڈل کی تحقیقات کرنےوالی قومی سلامتی کی کمیٹی نے بھی انکو طلب کر رکھا ہے جس کے سمن انھوں نے لندن ہائی کمیشن سے وصول کرلئے ہیں۔میموتحقیقاتی کمیشن نے پاکستان میں منصوراعجازکوسخت سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں
مزیدخبریں