لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 24866 لاٹ کے سودے 5 ارب 52 کروڑ 80 لاکھ 51 ہزار 948 روپے میں ہوئے۔ خام تیل، چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ چاول، پام آئل، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام تک خام تیل کی قیمت 95.39 ڈالر بیرل، چاندی کی قیمت 31.778 ڈالر فی اونس، سونا کی قیمت 1689.6 ڈالر فی اونس، 10 گرام سونے کی قیمت 54,050 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 64,635 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3324 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 45.41 روپے اور 100 کلو گندم کی قیمت 3530 روپے رہی۔