انٹرسٹ فری سیلف ایمپلائی سکیم کیلئے 19 ارب 63 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

Jan 19, 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال کے دوران انڈسٹریز سیکٹر کی ڈویلپمنٹ سکیم ”اسلامک ڈویلپمنٹ بنک کے اشتراک و تعاون سے حکومت پنجاب کی انٹرسٹ فری سیلف ایمپلائی سکیم (کنسیپٹ کلیرنس پروپوزل)“ کے ضمن میں 19 ارب 63 کروڑ 61 لاکھ 25 ہزار روپے کی منظوری دے دی۔ علاوہ ازیں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے خصوصی اجلاس میں مزید چھ ترقیاتی سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مجموعی طور پر 7 ارب 42 کروڑ 53 لاکھ 91 ہزار روپے سے منظور کیا گیا۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجاب جاوید اسلم نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلیٰ افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں