خواجہ سراﺅں کو فنی تربیت فراہم کرنے کیلئے معاہدہ

لاہور (کامرس رپورٹر) ٹیکنالوجی اَپ گریڈیشن اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹسڈک) نے خواجہ سراﺅں کو فنی و تکنیکی تربیت فراہم کر کے معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے جینڈر انٹریکٹیو الائنس (جی آئی اے) کے ساتھ معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت ٹسڈک مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرے گا تاکہ ان افراد کو باعزت روزگار کمانے کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔ معاہدے کے تحت جی آئی اے تربیت حاصل کرنے کے لئے افراد کی نشاندہی کرے گا جبکہ ٹسڈک تربیت حاصل کرنے والے افراد کو ٹرانسپورٹ اور روزانہ وظیفہ بھی دے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...