کراچی (کامرس رپورٹر) لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث بھارتی گارمنٹ مینوفیکچررز نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کے بہترین مواقع کی تلاش اور پاکستان سے گارمنٹس کی درآمد کے لئے کلودنگ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ایک وفد کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ تھا، تاہم لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے باہمی تعلقات متاثر ہونے سے بھارتی وفد نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فروری کے وسط میں ایک ہفتے کے دورے میں سی ایم اے آئی کے وفد کی وزیر اعلی سند اور پنجاب، ٹیکسٹائل آفیشنلز اور پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہونا تھی۔