انڈسٹریل ایریا میں سیوریج کا کام ادھورا چھوڑنے پر واسا کی مذمت

لاہور (کامرس رپورٹر) قطار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے انڈسٹریل ایریا میں سیوریج کا تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ دینے پر واسا حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کام فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ قطار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر محمود غزنوی، نائب صدر میاں محمد نواز اور سیکرٹری چودھری محمد یوسف نے کہا کہ جگہ جگہ مٹی کے ڈھیر لگے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے کی تمام سڑکیں بلاک ہوکر رہ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے سنگین بحران نے پہلے ہی کاروباری سرگرمیاں روک رکھی ہیں جبکہ بیوروکریسی کاروباری برادری کے لئے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...