لاہور (سپیشل رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب نے رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ کے دوران ترقیاتی سکیموں کی مد میں 91 ارب 99 کروڑ 51 لاکھ 79 ہزار روپے جاری کئے۔ ذرائع کے مطابق سکولز ایجوکیشن کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 15 ارب روپے مختص کئے گئے، پہلے 6 ماہ کے دوران1 ارب 92 لاکھ 69 ہزار روپے کے فنڈز، ہائر ایجوکیشن کے لئے مختص 6 ارب 65 کروڑ میں سے پہلے 6 ماہ کے دوران 2 ارب 77 کروڑ 74 لاکھ 29 ہزار روپے، محکمہ صحت کے لئے مختص 16 ارب 50 کروڑ روپے میں سے پہلے 6 ماہ کے دوران7 ارب 15 کروڑ 41 لاکھ 72 ہزار روپے، واٹر سپلائی سکیموں کے لئے مختص 9 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ میں سے پہلے 6 ماہ کے دوران 3 ارب 37 کروڑ 40 لاکھ 92 ہزار روپے، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لئے مختص ترقیاتی بجٹ میں سے 14 ارب 95 کروڑ 53 لاکھ 97 ہزار روپے، شاہرات کی تعمیر و مرمت کی مد میں مختص 33 ارب 4 کروڑ 50 لاکھ روپے میں سے پہلے 6 ماہ کے دوران 17 ارب 43 کروڑ 72 لاکھ 39 ہزار روپے، اربن ڈویلپمنٹ کی مد میں پہلے 6 ماہ کے دوران 19 ارب 48 کروڑ 73 لاکھ 31 ہزار روپے، زراعت کے لئے مختص 5 ارب 4 کروڑ روپے میں سے 30 کروڑ 56 لاکھ 59 ہزار روپے، سالانہ ترقیاتی بجٹ میں متفرقات کی مد میں مختص 1 کھرب 57 ارب 60 کروڑ 9 لاکھ روپے کے فنڈز میں سے پہلے 6 ماہ کے دوران 25 ارب 49 کروڑ 45 لاکھ 91 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔