ایک ہفتے میں آٹا، چینی، دالیں چاول اور گیس سمیت 23اشیا مزید مہنگی

اسلام آباد (آئی این پی) ملک میں مہنگائی میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹا، چینی، دال، چاول اورگیس سمیت 23 اشیاءضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، غریب عوام کا جینا مزید دشوار ہوگیا، ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 17 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 23 اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،7 میں کمی جبکہ 23 کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ اس دوران جن اشیاءکی قیمیں بڑھیں ان میں آٹا ، گندم، دال مونگ، نمک، دال چنا، دال مسور، چاول، ایل پی جی ، گوشت، چینی، گڑ ، لہسن، کوکنگ آئل، جلانے کی لکڑی سمیت دیگر اشیاءکی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، ادارہ شماریات کے مطابق 17 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گزشتہ سال کے اسی ہفتے کی نسبت حساس اعشاریوں میں افراط زر کی شرح میں 7.31 فیصد اضافہ ہوا جس کا سب سے زیادہ بوجھ ملک کے غریب اور متوسط طبقے پر پڑا ہے۔

ای پیپر دی نیشن