لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وممبرقومی اسمبلی میاں مرغوب احمدنے کہا ہے کہ طاہرالقادری ریاست بچا نے نہیں بلکہ سیاست چمکانے آئے ہیں۔ وہ ریاست بچانے کے نام پر اپنے مریدین سے بھی سیاست کرتے رہے اور پھر مک مکا کر لیا۔ طاہر القادری اپنے دامن میں اپنے مریدین کی امیدیں لے کر اسلام آباد گئے تھے مگر خالی ہاتھ واپس آئے، ان کاچارٹرآف ڈیمانڈ آئین کی روح سے متصادم تھا۔کوئی جمہوریت پسندعام انتخابات سے ایک ماہ قبل منتخب اسمبلیاں اورالیکشن کمیشن توڑنے کی تجویز نہیں دے سکتا۔ طاہر القادری کی شعبدہ بازیوں، بیان بازیوں اور جلد بازیوں نے انہیں ڈبودیا۔ آزاد عدلیہ اور متحدجمہوری قوتوں کے ہوتے ہوئے اب جمہوریت پرشب خون مار نے کاتصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔