”مولانا عبد القادر آزادؒنے پوری زندگی اتحاد امت کیلئے وقف کئے رکھی“

Jan 19, 2013

لاہور(خصوصی نامہ نگار) بادشاہی مسجدکے سابق خطیب ڈاکٹر سید محمد عبد القادر آزادؒکی یاد میں داعی اتحاد امت کانفرنس مولانا سید عبد الخبیر آزاد (خطیب بادشاہی مسجد ) کی زیر صدارت منعقد ہوئی ‘کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مولانا سیدعبد الخبیر آزاد نے کہا کہ مولانا ڈاکٹرسید عبد القادر آزادؒ نے پوری زندگی اتحاد امت کیلئے وقف کئے رکھی وہ اتحاد بین المسلمین کے بانی اور داعی تھے مولانا آزادؒ کی امن و سلامتی و اتحاد کے سلسلے میں خدمات کو ہر گز فراموش نہےں کیا جا سکتا مولانا محمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان جن مشکل حالات سے دو چار ہے ایسے میں آج ملک کو امن واتحاد و یکجہتی کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔مولانا نعیم بادشاہ نے اشاعت اسلام کے سلسلے مولانا سیدعبد القادر آزادؒ کی خدمات کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔مولانا مسعود قاسم قاسمی نے کہا کہ آج امت مسلمہ کومولانا آزادؒ کے امن واتحاد کے نظریہ کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔ انجینئر شہباز چوہدری نے کہاکہ مولانا ڈاکٹرسید محمد عبد القادر آزادؒکا شمار جید علماءو ا ساتذہ میں کیا جاتا ہے۔ کانفرنس سے علامہ خالد آزاد‘صوبائی خطیب اوقاف فقیر حبیب الرحمن‘ علامہ محمد ممتاز اعوان ‘محمد شفیق رضا قادری ‘مولانا حسین احمد اعوان‘سید عبد الواجد بخاری‘ مولاناسید عبد القادر ترمذی ‘الحاج خواجہ جاوید اسلم صحاف‘ سید عبد القدیر آزاد‘بلال احمد میر‘ صاحبزادہ عبد البصیر آزاد اور مولانارانا عثمان قصوری‘ فیصل بلال حسان ‘ شیخ عبد الستار قادری ‘ شہباز عالم فاروقی، مولانا نعیم بادشاہ نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں