قوم بحرانوں سے نجات کیلئے مسلم لیگ (ن)کومینڈیٹ دے: صائمہ شہزادی

 لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ قوم توانائی ،مہنگائی اوربیروزگاری سمیت مختلف قومی بحرانوں سے مستقل نجات اور اپنے بنیادی حقوق کی یقینی حفاظت کیلئے مسلم لیگ (ن)کومینڈیٹ دے، ہماری قیادت ملک وقوم کی کایاپلٹ دے گی۔ میاں نوازشریف نے ریاست، جمہوریت اورمعیشت کی مضبوطی کیلئے اپنا قومی کردار ادا کیا جبکہ بدعنوان حکمرانوں نے اپنے حامی این آراوزدگان کواحتساب کے ”چابک“ سے بچانے کیلئے آئین کا بھرکس بنادیا ہے۔ تعلیم، صحت، زراعت اورصنعت کے شعبہ جات میں نمایاں ترقی کے حوالے سے میاں شہبازشریف کی کمٹمنٹ اوران کاکام قابل قدرہے۔ میاں شہبازشریف عوام کوتعلیم اورصحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن