امریکی سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ اعتراف کے بعد معافی کے خواستگار


نیویارک (نیوز ایجنسیاں) امریکی سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ نے پہلی بار عوامی سطح پر ممنوعہ قوت بخش ادویات کے استعمال کا اعتراف کیا ہے۔انہوں نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں اپنی سات فتوحات کو انہیں ادویات کا مرہونِ منت قرار دیا اور کہا کہ ان کے بغیر وہ یہ کامیابیاں حاصل نہیں کر سکتے تھے۔ممنوعہ ادویات کے استعمال کے الزام پر اکتالیس سالہ آرمسٹرونگ سے ان سے تمام اعزازات واپس لے لیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فیصلے میں نے خود کیے۔ وہ میری غلطیاں ہیں اور میں ان پر معذرت خواہ ہوں۔
یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ ایتھلیٹکس میں دوبار واپس آنا چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے اعترافِ جرم کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...