رینٹل پاورکیس میں نیب کے تفتیشی افسرکامران فیصل کی میت ان کے آبائی شہرمیاں چنوں پہنچادی گئی۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگراہم شخصیات کے خلاف رینٹل پاورسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے نیب کے نوجوان تفتیشی افسرکامران فیصل فیڈرل لاجزاسلام آباد میں رہائش پزیر تھے۔ جمعہ کی صبح کمرے میں ان کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی پائی گئی۔ پولیس نے اسے خودکشی قرار دیا تاہم اہل خانہ نے یہ ماننے سے انکار کردیا۔ دوسری جانب پولی کلینک اسلام آباد میں پوسٹ مارٹم اورانتظامیہ کی جانب سے ٹیسٹ کیلئےنمونے لاہور بھجوائےجانےکےبعد میت میاں چنوں پہنچا دی گئی۔ واضح رہے کہ کامران فیصل کی رپورٹ پرسپریم کورٹ نے وزیراعظم سمیت سولہ دیگرافراد کی گرفتاری کا حکم دی تھا۔

ای پیپر دی نیشن