بھارتی ٹی وی چینل سابق صدر پرویزمشرف کا لندن سے براہ راست انٹرویو کررہا تھا جس میں پروگرام میزبان پاک فوج پر مسلسل الزام تراشیاں کرتا رہا، ابتدائی لمحات میں تو پرویز مشرف نے تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن جب سلسلہ حد سے بڑھا تو پرویز مشرف نے بھی دو دو ہاتھ کر ہی لئے اور پھر بھارتی اینکر کو منہ کی کھانی پڑی۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی کا سرتن سے جدا کرنے کا واقعہ اول تو لائن آف کنٹرول پر پیش آ ہی نہیں سکتا اور اگر ایسا ہوا بھی تو پاک فوج کا کوئی جوان یہ کام نہیں کرسکتا۔ بھارتی میڈیا سراسر جھوٹ بول رہا ہے جیسا وہ ہمیشہ کرتا آیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی کو لیکر پرویز مشرف نے بھارتی میڈیا کو لاجواب کیا ہی لیکن جب بات ہوئی کارگل جنگ کی تو پھر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اینکر کے ہاتھوں کے طوطے ہی اڑا دیئے۔ جب کسی بھی ایشو پر بھارتی صحافی کی دال نہ گلی تو اس نے وقت سے پہلے ہی دم دبا کر بھاگنےمیں ہی عافیت جانی۔