برطانوی نوجوان نے اٹھاون سیکنڈ تک تیزرفتاری سے الیکٹرک وائلن بجا کرعالمی ریکارڈ قائم کردیا.

Jan 19, 2013 | 12:46

برطانوی نوجوان نے الیکٹرک وائلن کو اپنے کرنٹ کا جھٹکا بھی لگادیا۔ بین لی نے بغیر وقفے کے اٹھاون سیکنڈ تک انتہائی پھرتیلے انداز میں وائلن بجاکر منفرد صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ بتیس سالہ فنکار نے فی سیکنڈ پندرہ نوٹس لگا کرشائقین کو حیران کردیا۔ بین لی نے اپنی طلسماتی انگلیوں کی گزشتہ سال تیس لاکھ پاؤنڈ میں انشورنس کرائی تھی،،،،گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بین لی کانام تیز ترین وائلن پلئیر کے طور پر درج کرلیا ہے۔

مزیدخبریں