حصول علم اور سیرو تفریح کیلئے چین کے عجوبوں کا تو آپ نے سنا ہی ہوگا لیکن اس بار چین میں کچھ ہٹ کے ہے جو آپکا منتظر ہے۔ مٹی سے بنے ڈائیناسار، کھلونے اور دیگر عجائبات تو سب نے دیکھے اور سنے ہونگے لیکن اگر یہ سب کچھ چاکلیٹ سے بنا ہو تو منہ میں آئے پانی کوبھلا کون روک پائے گا۔اٹھائیس فروری تک جاری رہنےوالےچاکلیٹ تھیم پارک میں رکھےگئےان دیوہیکل مجسموں کو دیکھنے کے لئے سیاح شنگھائی کھنچے چلےآ رہے ہیں جنھیں چاکلیٹ کا تبرک بھی دیا جاتا ہے۔
چین کے شہر شنگھائی میں "چاکلیٹ ونڈر لینڈ" نامی ٹھیم پارک کا افتتاح کردیا گیا۔ پارک میں رکھے گئےچاکلیٹ سےبنےجانوروں سمیت دلچسپ اور عجیب مجسمےدیکھ کر سیاحوں کے منہ میں پانی بھر آیا۔
Jan 19, 2013 | 13:18