ڈھونگ مارچ ڈی چوک پرڈیل کرکے ڈی ریل ہوگیا اورکنٹینروالے انقلابی زربابا چالیس چوروں کے اتحادی بن گئے۔ شہبازشریف

Jan 19, 2013 | 13:25

لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک دوسرے پرالزام تراشیاں کرنے والے شیروشکرہوگئے، پانچ روزکا ناٹک پانچ گھنٹے میں بغیرمطالبات منوائے ہی منطقی انجام کوپہنچ گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ ریاست بچانے کا نعرہ لگانے والے بڑی مشکل سے اپنی عزت بچاپائے ہیں، باشعورعوام کی لانگ مارچ میں عدم شرکت نے ثابت کردیا کہ وہ جمہوری نظام کو پنپتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے گڈ گورننس،میرٹ اورشفافیت کو فروغ دے کرتبدیلی کی بنیاد رکھی ہے اورصوبے میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے گئے ہیں۔ اس موقع پرشہبازشریف نے نوازشریف کی قیادت میں اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ملک کواجالوں میں بدلنے کے عزم کا اظہاربھی کیا۔

مزیدخبریں