بےنظیربھٹوقتل کیس: فائرآفیسرغلام محمد نےعدالت میں بیان دیاہےکہ جائےحادثہ کو دھونے سے پہلے انتہائی اہمیت کے حامل شوائد اکھٹے کئے گئے تھے۔

Jan 19, 2013 | 15:28

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بے نظیرقتل کیس میں جائے شہادت کو دھونے کے حوالے سے فائربریگیڈ اور ریسکیو ون ون ٹوٹو کے دوگواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ فائرآفیسرغلام محمد نازنے عدالت کوبتایا کہ جائے حادثہ سے پہلے ہم نے شواہد اکٹھے کئے اور بعد میں جائے حادثہ کو دھویا گیا، انہوں نے کہا کہ جو شواہد اکٹھے کئے گئے وہ مقدمے کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل تھے۔ جس کے بعد کیس کی سماعت بائیس جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ دوسری جانب بے نظیر قتل کیس سے متعلق امریکی صحافی کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست پرسماعت بھی بغیرکارروائی کے بائیس جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں