لاہور(آئی این پی)محفل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ ’’جادو گرمسخرے ‘‘میں فحاشی اور عریانی پھیلانے پر اداکارہ ندا چوہدری پر پابندی لگا دی گئی‘ انتظامیہ نے ڈرامہ کرنے سے روکدیا۔ ذرائع کے مطابق محفل تھیٹر میں ڈرامہ کے دوران اداکارہ ندا چوہدری نے پنجابی گانوں پر انتہائی بے ہودہ ڈانس کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا جس پر مانیٹرنگ ٹیم نے چھاپہ مارنے کے بعد ندا چوہدری پر پابندی لگا دی ہے اور ان کو مذکورہ ڈرامہ میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔