واشنگٹن ( نما ئندہ خصوصی +اے پی پی) امریکی صدر بارک اوباما نے پاکستان اور افغانستان میں سفارتی موجودگی کو معمول پر رکھنے کےلئے پاکستان افغانستان سٹرٹیجک پارٹنر شپ آفس نامی عارضی تنظیم کے قیام کا حکم دیا ہے۔ یہ تنظیم امریکی محکمہ خارجہ میں قائم کی گئی ہے اور یہ افغانستان میں محکمہ خارجہ کے سویلین فیلڈ آپریشنز اورعملے کی کمی کے حتمی مرحلے میں کوآرڈینیشن کرے گی۔ امریکی صدر کے انتظامی حکم سے قائم ہونے والی تنظیم افغانستان سے سال رواں کے آخر تک غیر ملکی افواج کے انخلاءکے حوالے سے بھی کام کرے گی۔ تنظیم کا سربراہ ڈائریکٹر کی سطح کا افسر ہو گا جس کا تقرر امریکی وزیرخارجہ کریں گے جبکہ اس کے دفاتر واشنگٹن ڈی سی، کابل اور اسلام آباد میں ہونگے۔ امریکی صدر کے احکامات کے مطابق یہ آفس پاکستان اور افغانستان کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات کے فروغ اور افغانستان میں تبدیلی کے عمل کےلئے کردار ادا کریگا۔ اس کے علاوہ یہ تنظیم امریکی محکمہ خارجہ کی معاونت سے بعض فنڈز کی نگرانی اور رابطہ کاری کا کام بھی کرے گی۔
اوباما / تنظیم
امریکی صدر نے پاکستان افغانستان سٹرٹیجک پارٹنر شپ نامی تنظیم کے قیام کا حکم دےدیا
امریکی صدر نے پاکستان افغانستان سٹرٹیجک پارٹنر شپ نامی تنظیم کے قیام کا حکم دےدیا
Jan 19, 2014