ڈیرہ غازی خان(آئی این پی )ڈیرہ غازیخان میں پنکچر لگانے والے محنت کش نے 33 سال کی لگاتار محنت سے ایک لاکھ سے زائد الفاظ پر مشتمل سرائیکی اردو لغت تیارکرکے شاندار کارنامہ انجام دیا ۔ پنکچر کی دکان پر کام کرنے والے 58 سالہ اکبر مخمور نے 33برس کی شبانہ روز محنت کرکے سرائیکی اردو لغت تیار کی ۔ اکبر مخمورنے کہا ہے کہ وہ پنکچر کی دکان پر محنت کرکے اپنے بچوں کے لئے روٹی کا انتظام کرتے ہیں۔