میرپور (این این آئی) سابق وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی و آئی ٹی ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمشن کے چیئرمین کی حیثیت سے پانچ ہزار سے زائد لائق ترین پاکستانی طلباء وطالبات کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے پوری دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں میں بھیجا لیکن افسوس حکومت نے ان سٹوڈنٹس کی سکالرشپس روک دیں جس کی وجہ سے یہ لائق ترین پاکستانی بچے بیرونِ ملک مسجدوں میں بھیک مانگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔دوسری طرف وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ڈاکٹر عطا الرحمان اور ڈاکٹر عبدالقدیر ہمارے ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔