جمرود+ ہنگو (این این آئی+ نوائے وقت نیوز) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں ایک قبائلی شخص کے گھر کے باہر بارودی مواد کے دھماکے میں گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔ واقعہ جمرود کے علاقہ نئی آبادی میں پیش آیا جہاں قبا ئلی شخص راحت شاہ کے گھر کے قریب نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا تھا جو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات ساڑھے بارہ بجے زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔