سوئی (آئی این پی) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے 16 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ حکام نے گیس کی بحالی کیلئے مرمت کا کام شروع کردیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی میں 16 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے سوئی پلانٹ سپلائی منقطع ہوگئی۔