چیئر مین نجکاری بورڈ محمد زبیر کے بھائی، ممبر بورڈ منیر کمال مستعفی

چیئر مین نجکاری بورڈ محمد زبیر کے بھائی، ممبر بورڈ منیر کمال مستعفی

Jan 19, 2014

 اسلام آباد( نوائے وقت نیوز) چیئر مین نجکاری بورڈ محمد زبیر کے بھائی ممبر بورڈ منیر کمال مستعفی ہوگئے۔ چیئر مین نجکاری بورڈ محمد زبیر نے کہا ہے کہ منیر کمال کی اہلیت میرا بھائی ہونا نہیں ، ان کی 35 سالہ پیشہ وارانہ مہارت تھی۔ نجکاری بورڈ میں مزید 6 نئے اراکین شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق سابق گورنر سٹیٹ بنک سلیم رضا بھی نجکاری بورڈ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ ظفر اقبال کو بھی نجکاری بورڈ میںشامل کئے جانے کا امکان ہے۔ نوٹیفیکیشن چند روز میں جاری کیاجائے گا۔6نئے ارکان کے شامل ہونے سے نجکاری بورڈ کے ممبرز کی تعداد13ہوجائے گی۔
منیر کمال مستعفی

مزیدخبریں