اسلام آباد (آن لائن) پاکستان غیر ملکی کمپنیوں کی یلغار میں ہے۔ ایک سروے کے مطابق سالانہ 1200 ملین ڈالر کی کھاد‘ 140 ملین ڈالرز کی زرعی ادویات‘ 50 ملین ڈالرز کے لگ بھگ سبزیوں‘ پھلوں اور مختلف فصلوں کے بیج منگوانے پر خرچ کر دیتے ہیں۔ غیر ملکی گاڑی‘ غیر ملکی کپڑے‘ پرفیوم‘ گھڑیاں‘ موبائل‘ مشروب‘ قیمتی سگریٹ‘ غیر ملکی عینک تو پاکستان میں دستیاب ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی بہترین بھینس اور گائے رکھنے والا پاکستان دنیا کے کئی ممالک سے دوغلی نسل کی گائیں درآمد کر رہا ہے جبکہ ساہیوال گائے کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں۔