اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے وزیر اعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسا شیر ہے جو پٹرول تک پی گیا۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے پہلے سال میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری زرداری حکومت کے آخری سال سے بھی کم تھی۔