لاہور سمیت کئی شہروں میں بجلی اور گیس کا بحران جاری، زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی

لاہور (نامہ نگاران) لاہور سمیت مختلف شہروں میں بجلی اور گیس کا شدید بحران برقرار رہا جس کے خلاف لوگ سراپا احتجاج بنے رہے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہا اور زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ شہروں میں 12 گھنٹے، دیہات میں بدستور 20 گھنٹے تک بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جبکہ گیس کی بندش نے صارفین کو عذاب میں مبتلا کردیا جبکہ گیس کی بندش سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے رہے۔ وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق بجلی کی طویل اور غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے خواتین، بچے، جو ان، بوڑھے اور مریض لو گو ں کی پریشانی اور مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ میانوالی سے نامہ نگار کے مطابق شہری اور مضافاتی علاقوں میں گیس مکمل طور پر غائب ہوگئی اور خواتین صبح ناشتہ تیار کرنے سے قاصر رہیں۔ عارفوالا سے نامہ نگار کے مطابق شہر میں گیس نہ آنے سے گھریلو خواتین مشکلات کا شکار ہیں جبکہ طلبا و طالبات ٹائم پر اپنی اپنی درسگاہ جانے کیلئے لیٹ ہونے لگے۔ لوگ سراپا احتجاج بنے رہے۔ چک امرو سے نامہ نگار کے مطابق بجلی کی طویل بندش نے کاروبار زندگی کو بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے 18 سے 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے شہری ذہنی مریض بن گئے۔ ننکانہ صاحب سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ننکانہ صاحب و گردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14جبکہ دیہات میں 16گھنٹے سے بھی تجاوز کرجانے کے باعث کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور لوگ سراپا احتجاج بنے رہے۔ بجلی کی بار بار اور طویل بندش کے باعث گھروں میں خواتین، بچوں اوربوڑھوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہونے سے انکے گھروں پر فاقوں کی نوبت آپہنچی ہے۔ صارفین سراپا احتجاج بنے رہے۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق شہر اور گردونواح میں گیس اور بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے، ایل پی جی مہنگی ہونے کے باعث غریب کی پہنچ سے دور ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...