ٹیکسلا: سرکاری سکول کو دھمکی آمیز خط، پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Jan 19, 2015

ٹیکسلا (نوائے وقت رپورٹ) گورنمنٹ ہائی سکول براہمہ ٹیکسلا کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 5 دن میں سکول بند نہ کرنے پر بڑی کارروائی کی جائے گی۔ واہ کینٹ صدر پولیس نے خط تحویل میں لیکرنا معلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں