جعفر آباد+ ٹنڈو محمد خان (نامہ نگاران) جعفر آباد میں تخریب کاروں نے نواب بگٹی ایکسپریس سمیت پنجاب سے کوئٹہ جانے والی مسافروں ٹرینوں کو نقصان پہنچانے کے لئے ریلوے ٹریک پر بم نصب کر دیا۔ بروقت اطلاع ملنے پر ایف سی پہنچ گئی۔ ٹرینوں کو جیکب آباد جنکشن سٹیشن پر روکدیا گیا۔ ڈیرہ اللہ یار سٹیشن سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر نامعلوم تخریب کاروں نے ریلوے ٹریک پر ایک کلو وزنی بم کو ایک بیگ میں نصب کر کے ٹریک کو اڑانے کی کوشش کی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم نے بم کو قبضے میں لیکر ناکام بنا دیا۔